کوئٹہ: حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2 افراد گرفتار

Published On 31 December,2022 10:04 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ برانچ نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کمرشل بینکنگ برانچ نے ائیرپورٹ روڈ پر واقع گھر میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلانے والے 2 افراد کر حراست میں لیا۔

ایف آئی سے ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ ذرائع کی رپورٹ پر کی گئی، ملزمان کے قبضہ سے غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

ملزمان سے برآمد ہونیوالی رقوم میں پاکستانی اور ایرانی کرنسی شامل ہے، برآمد ہونیوالی پاکستانی اور ایرانی کرنسی کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ایف آئی اے زرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فونز، چیک بکس اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔