شہر قائد میں ڈاکوؤں سے سکول بھی محفوظ نہ رہ سکے

Published On 01 January,2023 03:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈاکوؤں سے سکول بھی محفوظ نہ رہ سکے، ڈاکو سکول میں گھس کر اساتذہ سے لوٹ مار کرنے لگے۔

کورنگی نمبر 5 میں واقع سکول میں 2 ڈاکو داخل ہو گئے، ڈاکوؤں نے سکول میں موجود اساتذہ سے لوٹ مار کی، سکول میں اساتذہ کے ساتھ ان کے بچے میں موجود تھے، مسلح ملزمان سکول اساتذہ سے 3 موبائل فونز اور 2 لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سکول میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، ڈکیتی کی یہ واردات 2 روز قبل رونما ہوئی، واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔