کراچی : گلشن حدید میں پولیس مقابلہ ، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 31 December,2022 05:44 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران گرفتار کئے گئے ڈاکوؤں کی شناخت زاہد، یعقوب ، مجاہد اور نوید کے نام سے کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔