کراچی : پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 31 December,2022 03:28 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی پولیس اورسندھ رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سٹریٹ کرائم کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ دونوں نے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک وکیل کو بھی زخمی کیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا دونوں ملزمان جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہیں۔