کراچی : سیکٹر 8 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 31 December,2022 02:39 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے نارتھ سیکٹر 8 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسکی عمر 30 سال ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔