کراچی: سرجانی ٹاوُن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 30 December,2022 11:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سرجانی ٹاوُن میں فائرنگ سے عامر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگ رہا ہے، ہلاک شخص کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر نامی شخص فٹ پاتھ پر بیٹھا تھا، مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور گولی مار کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول سے چھینا جھپٹی کی کوئی واردات نہیں ہوئی، مقتول لیاری کا رہائشی ہے جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔