گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ موٹرسائیکل چور شہریوں کے تشدد سے دم توڑ گیا، جس کے بعد 14 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں موٹرسائیکل چوری کے شبے میں شہریوں نے اشرف کو پکڑ لیا اور بدترین تشدد کیا۔
پولیس نے مبینہ موٹر سائیکل چور کو تھانے میں بند کر دیا، حوالات میں حالت بگڑ نے پر ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
14 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، غلفت برتنے پر 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر کے محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔