لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لیے قانون سازی کو عملی شکل دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی سندس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں اور ڈونرز سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے پروگرام کا دائرہ بڑھانے اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے گرانٹ دگنا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سندس فاؤنڈیشن میں لیب ایکوپمنٹ کے لئے بھی معاونت کرے گی۔
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے ہسپتال کی تعمیر میں تعاون کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیئے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی دیکھ بھال اور علاج میں معاونت کار ثواب ہے، معصوم مریض بچوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،علاج کے لئے ہر ممکن معاونت کرینگے۔