کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات میں 5 افراد زخمی

Published On 01 February,2022 12:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

لیاری کھارادر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں میڈیکل سٹور کا ملازم 50 سالہ حبیب، 15 سالہ احمد رضا اور ایک راہ گیر شامل ہے۔ دوسری جانب منگھوپیر نیا ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت نوراسلام اور خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔