ہنگو: شرپسندوں کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 31 January,2022 04:46 pm

ہنگو:(دنیا نیوز) ضلع ہنگو تحصیل ٹل کے علاقہ دوابہ بازار میں شرپسندوں کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوابہ بازار میں دو ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار شرپسندوں نے فائرنگ کرتے ہوئے دونوں ٹریفک اہلکاروں سپین زر جان اور ائین حسین کو قتل کر دیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔