شکارپور: فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Published On 30 January,2022 08:31 pm

شکار پور:(دنیا نیوز) گاؤں حبیب جکرو میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

شکارپور پولیس کے مطابق 5 مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیش ارشاد علی منگرانی ، دلشاد منگرالی اور شمن ککرانی موقع پہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ حملہ ور موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق نعشوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ، واقعہ منگرانی برادری کے دو گروپوں میں جاری پرانی دشمنی کی بنا پہ پیش آیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔