کراچی: (دنیا نیوز) دعا منگی اغواء کیس کےاہم ملزم زوہیب قریشی کی پولیس حراست سے فرار ہونے کے معاملے پر گرفتار کورٹ پولیس کے اہلکاروں سےتفتیش مکمل کر لی گئی، گرفتار ملوث اہلکاروں کومجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دے دیا گیا
ذرائع تفشیشی حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں کا ماضی میں بھی رشوت لے کر ملزم کو شاپنگ سینٹرز و دیگر مقامات پر لے جانے کا انکشاف ہواہے، ملزم زوہیب قریشی آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سٹی کورٹ سے طارق روڈ پہنچا تھا۔
پولیس اہلکار ملزم کو شاپنگ سینٹر میں ہی چھوڑ کر واپس کورٹ چلا گیا تھا، پولیس اہلکار نے آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو سہ پہر 3بجکر 30 منٹ پر واپس کورٹ بلایا۔
پولیس اہلکار مقررہ وقت پر ڈالمن مال پہنچا تو زوہیب قریشی فرار ہوچکا تھا، پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے والےملزم کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گذشتہ شب بھی ایسٹ زون انوسٹی گیشن پولیس نے گلشن حدید میں چھاپا مارا، چھاپہ مار کارروائیوں کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔