کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

Published On 31 January,2022 12:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 57 ہزار 220 آسٹریلین ڈالر، 350 امریکی ڈالر اور 52 ہزار پاکستانی روپے برآمد کر لئے۔ مسافر حیات اللہ نے رقم بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

واضح رہے کہ پکڑی گئی کرنسی کی مالیت تقریبا 72 لاکھ روپے ہے۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔