مولانا عادل خان کے قاتلوں کی نشاندہی، سندھ حکومت نے 50 لاکھ انعام کا اعلان کردیا

Published On 11 November,2020 04:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں قتل ہونے والے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی نشاندہی کیلئے سندھ حکومت نے انعام کا اعلان کردیا۔

کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے کیلئے سندھ حکومت نے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ قاتلوں کی اطلاع پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دی جاسکتی ہے۔