سندھ رینجرز کی کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیتی سمگل شدہ سامان پکڑا گیا

Published On 10 November,2020 12:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے جیکب آباد سندھ بلوچستان بارڈرعبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائیوں کے دوران 58 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم اسمگل شدہ سامان پکڑ لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ بلوچستان بارڈر عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر 58لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم اسمگل شدہ سامان پکڑ لیا۔ کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کیلئے کاروائیاں کی گئیں۔

برآمد شدہ اشیاء میں 52 کلو چھالیہ کے 115بیگ اور 94 کلو نسوار برآمد کی گئیں۔ 356 سگریٹ کے پیکٹ، 8عدد کاٹن، 250 کلو کتھا برآمد کیا گیا۔ سامان قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔