کراچی: ملزمان کی بڑی ڈکیتی، 2 کروڑ روپے کیش لوٹ کر فرار

Published On 09 November,2020 04:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، ملزمان بنگلے سے مبینہ طور پر 2کروڑ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 3 مسلح ملزمان سفید کار میں ڈکیتی کیلئے بنگلے پر پہنچے۔ بنگلے میں صرف چوکیدار اور مزدور کام کر رہے تھے۔ ملزمان کمرے میں لگے دروازے کا لاک توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ الماری میں رکھے 2 کروڑ روپے لوٹے اور ڈی وی آر بھی لے گئے۔ بنگلے کے چوکیدار کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔