کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

Published On 09 November,2020 04:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق جرائم کی وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم عابد علی شیدی عرف ڈاڈا کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم کو سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

رینجرز نے گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی۔ ملزم کو ساتھی کے ہمراہ اعظم بستی میں ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے شہر کےمختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزم کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔