پشاور: خواجہ سرا گل پانڑا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

Published On 14 September,2020 04:35 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورپولیس نے خواجہ سرا شکیل عرف گل پانڑا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا دیگر ملزموں کی گرفتاری کےلیے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ملزم رفیع اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کے مطابق 9 ستمبر کو شادی کی تقریب سے واپسی پر خواجہ سرائوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں گل پانڑا نامی خواجہ سرا جاں بحق جبکہ ساتھی خواجہ سراء زخمی ہوا تھا ، کیس میں تین ملزموں کو چارج کیا گیا ہے

پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرائوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے ایس پی سٹی اور اے ایس پی گلبہار کو فوکل پرسن مقررکیا گیا ہے جو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔