کراچی: پانچ سالہ مروہ قتل کیس کی تحقیقات جاری، مزید تین افراد گرفتار

Published On 12 September,2020 04:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں پانچ سالہ بچی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تحقیقات جاری ہیں ،پولیس نے مزید تین افرد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں مزید تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار مبینہ ملزم نواز سے تفتیش بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے ڈی این اے سیمپل حیدرآباد بھیجے گئے ہیں۔ڈی این اے رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔