کراچی: الکرم اسکوائر مارکیٹ میں ہتھوڑے مار لٹیرے کی واردات، گارڈ کا اسلحہ لوٹ کر فرار

Published On 13 September,2020 02:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی الکرم اسکوائر مارکیٹ میں ہتھوڑے مار لٹیرے نے واردات کر ڈالی، ملزم گارڈ کے سر پر ہتھوڑے سے وار کرکے فرار ہو گیا۔

الکرم اسکوائر مارکیٹ میں ہتھوڑے مار لیٹرے نے واردات کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مارکیٹ کے سکیورٹی گارڈ کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ کے عقب سے ایک شخص ہتھوڑا لے کر آتا ہے۔ ملزم گارڈ کے سر پر ہتھوڑے سے وار کرتا ہے۔ گارڈ شدید زخمی ہوکر فرش پر گر جاتا ہے جس کے بعد ملزم گارڈ کا اسلحہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔