کراچی: لیاری کھڈا مارکیٹ میں گرنے والی عمارت کا مقدمہ مالک کیخلاف درج

Last Updated On 12 June,2020 08:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں کچھ روز قبل گرنے والی عمارت کا مقدمہ گزشتہ روز کلری تھانے میں بلڈنگ کےمالک کے خلاف درج کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے لیاری نیا آباد میں سات جون اتوار کے روز گرنے والی رہائشی عمارت کا مقدمہ کلری پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں عمارت کے مالک کے خلاف غفلت، لاپرواہی اور انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ پانچ منزلہ عمارت میں پینتالیس فلیٹس تھے جبکہ عمارت گرنے کے باعث 22 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔