گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل جاں بحق

Last Updated On 09 June,2020 05:53 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانے والا کے علاقہ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ کانسٹیبل رضوان کو چند روز قبل مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل رضوان کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج کے لیے بھیجا گیا تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔