پاکستان کسٹمز اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کے سگریٹ برآمد کر لیے

Last Updated On 10 June,2020 08:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں آٹھ کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ اور اڑتالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے، کسٹمز نے مقدمات درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ میں قائم تین گوداموں میں چھاپہ مار کر اسمگل شدہ سگریٹ اور سگار برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، برآمد شدہ سگریٹ اور سگار کی مالیت آٹھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کسٹمز کے عملے نے سگریٹ کو چارکنٹینرز میں ویئر ہاﺅس منتقل کردیا ہے، ایک اور کارروائی میں کسٹمز عملے نے نجی کورئیر کمپنی کے دفتر سے ساؤتھ افریقہ سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو قبضہ میں لے کر 48لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کے 1610 ممنوعہ بوسٹن انجیکشن برآمد کر کے پارسل منگوانے والے صدر الدین نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔