ایم کیوایم کارکن یوسف ٹھیلے والا پر 25 سال بعد بھی فردجرم عائد نہ ہو سکی

Last Updated On 11 June,2020 03:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قتل کے مقدمے میں نامزد ایم کیوایم کے کارکن یوسف ٹھیلے والا پر 25 سال بعد بھی فردجرم عائد نہ ہو سکی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے مقدمہ داخل دفتر کر دیا۔

ایم کیوایم کے دہشت گردوں یوسف ٹھیلے والا، ندیم ماربل اور چچا عرف قبر کھنڈ کے خلاف مومن آباد پولیس نے 1995 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے مقدمے کے چالان میں بتایا کہ ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے جبکہ گواہوں نے ملزموں کوشناخت بھی نہیں کیا اس لئے مقدمہ اے کلاس کر دیا گیا ہے۔

ملزم یوسف ٹھیلے والا 2019 میں دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتارہوا، ملزم نے مومن آباد میں قتل کا اعتراف کیا جس پر پولیس نے مقدمے کو ری اوپن کروایا، مرکزی ملزم ندیم ماربل انتقال کر گیاجبکہ چچا عرف قبر کھنڈ مفرور ہے، عدالت نےمقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔