کراچی: ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

Last Updated On 06 June,2020 05:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں شہریوں نے ڈاکوؤں پر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ادھر سرجانی بابا موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں دو مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شہریوں نے ڈاکووں پر خوب تشدد کیا۔۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو عوام نےڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے مزاحمت کی۔

پولیس نے دوسری پولیس موبائل بلاکر ڈاکووں کو مشتعل عوام سے نکال کر تھانے منتقل کیا۔۔ مشتعل عوام نے موبائل پر پتھراؤ کیا جس سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرجانی بابا موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔