فیصل آباد: کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، اسمگل شدہ کپڑے کی بڑی کھیپ پکڑ لی

Last Updated On 08 June,2020 05:33 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کسٹم انٹیلی جنس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ کپڑے کی بڑی کھیپ پکڑ لی جس کی مالیت 11 کروڑ روپے ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کسٹم انٹیلی جنس نے جھنگ بازار میں واقعہ خفیہ گودام میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ کپڑے کی بڑی کھیپ پکڑ لی،پکڑے جانے والے کپڑے کی مجموعی مالیت 11 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ کپڑے پر 6 کروڑ روپے کسٹم ڈیوٹی بنتی تھی جو ادا نہیں کی گئی، نان کسٹم پیڈ کپڑا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے راستے لایا گیا، دورانِ کاروائی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، برآمد شدہ سامان کسٹم انٹیلیجنس نے تحویل میں لے لیا، مزید کاروائی جاری ہے۔