کراچی پولیس نے 4 سالہ بچی بازیاب کروا لی، ایک اغوا کار گرفتار

Last Updated On 27 December,2019 09:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے فیروزآباد سے 4 سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ایک اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا، ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو کے مطابق بچی کو گزشتہ روز گلشن معمار کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

بچی کے اغوا کا مقدمہ بھی گلشن معمار تھانے میں درج ہے، گرفتار ملزم کو شہریوں کی مدد سے پکڑا گیا، ملزم سے اغوا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔