اسلام آباد: اغواء ہونے والے 5 سالہ بچے کی نعش برآمد

Last Updated On 24 December,2019 10:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ سے اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کی نعش برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ سے چار روز قبل اغواء ہونے والے 5 سالہ بچے کی نعش برآمد کر لی گئی، اغوا کے متعلق مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس ٹیموں نے اغوا میں ملوث حمزہ اور آفتاب سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے تفتیش کے دوران بچے کے اغوا اور موجودگی کا اعتراف کیا۔

پولیس ٹیمیں اس گھر میں گئیں تو بچے کی لاش برآمد ہوئی، بچے کو اسکے والد کے کزن حمزہ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تاوان کی خاطراغوا کیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق تاوان کے متعلق پولیس کو کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، قانونی کارروائی کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔