کراچی: صدر میں چوروں نے 4 ٹریول ایجنسیز کا صفایا کر دیا

Last Updated On 25 December,2019 03:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں چوروں نے 4 ٹریول ایجنسیز کا صفایا کر دیا۔ چور عمارت کی پہلی منظر پر عقبی راستے سے جالی کاٹ کر داخل ہوئے، پاسپورٹس اور لاکھوں روپے لے اڑے۔

صدر کے مقامی سنیما کے قریب نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق رات گئے چور عمارت کے عقبی راستے سے جالیاں کاٹ کار ٹریول ایجنسیز میں داخل ہوئے۔ ملزمان 4 ٹریول ایجنسیز کا صفایا کر گئے۔

ایجنٹس کے مطابق ملزمان لاکھوں روپے کے غیر ملکی کرنسی اور پاسپورٹ لے کر فرار ہو گئے۔ مسروقہ پاسپورٹ پر شہریوں کے ویزے بھی لگے ہوئے تھے۔ عمارت کے چوکیدار کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔