نارووال: ماں نے مبینہ طور پر آشنا کیساتھ مل کر 4 سالہ بیٹا قتل کر دیا

Last Updated On 26 December,2019 04:40 pm

نارووال: (دنیا نیوز) ضلع نارووال کے تھانہ سٹی کی حدود میں ماں نے آشنا کیساتھ مل کر مبینہ طور پر چار سالہ بچے کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نارووال سے افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر تھانہ سٹی کی حدود میں چار سالہ بچہ، جس کا نام احمد رسول تھا، کو قتل کر دیا گیا۔ بچے کے والد نے الزام لگایا کہ بچے کو اس کی ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ 

بچے کے والد محمد پرویز کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بی بی نے 5 ماہ قبل مجھ سے طلاق لے لی تھی، میرا بیٹا ماں کے ساتھ رہتا تھا، میری سابقہ بیوی عظمی کے شوکت نامی نوجوان سے ناجائز تعلقات تھے۔

پولیس نے بچے کی ماں اور آشنا کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔