سابق کمشنر سرگودھا ظفر اقبال شیخ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز

Last Updated On 24 December,2019 10:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق کمشنر سرگودھا ظفر اقبال شیخ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ظفر اقبال شیخ پر کرپشن اور ناجائز اختیارات کے استعمال اور دوران سروس 62 جائیدادیں غیر قانونی طریقے سے بھی بنانے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر سرگودھا نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اپنے بیٹوں کو رقم لندن بھجوائی جس سے وہاں ایک کمپنی بنائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں سابق افسر جائیدادوں کی منی ٹریل نہیں بتا سکے۔

آئندہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں باضابطہ انکوائری کی منظوری دی جائیگی۔ نیب لاہور سابق بیورو کریٹ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔