کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی اے ایس ایف انسپکٹر دم توڑ گیا، رکشہ ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل

Last Updated On 24 November,2019 02:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی اے ایس ایف انسپکٹر دم توڑ گیا۔ ڈیفنس میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس ایف انسپکٹر دلشاد کو ڈکیتی مزاحمت پر گزشتہ روز ڈاکوؤں نے زخمی کیا تھا۔ مقتول کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری جانب ڈیفنس خیابان راحت میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل میں ملوث خاتون عمبر سمیت دو ملزمان کو گوفتار کر لیا گیا ہے۔