نصیرآباد میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی

Last Updated On 24 November,2019 09:57 pm

نصیرآباد: (دنیا نیوز) نصیرآباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی،

گزشتہ شب اوستہ محمد گوٹھ عبدالصمد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر چاکر خان اور بجار خاں کو قتل کر دیا، ورثا نے قتل ہونے والے دو سگے بھائیوں چاکر اور بجار کی لاشوں کو پٹ فیڈر کینال قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹا ئروں کو آگ لگا کر سندھ، بلوچستان قومی شاہراہ بلاک کر دی، انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ورثا نے کہا کہ ایک ماہ قبل معمولی تکرار پر مسلح افراد فائرنگ کرکے جبل خان کو قتل کر چکے ہیں جبکہ بجار خان زخمی ہوگئے تھے، ان کی ایف آئِی آر درج ہے، ایک ماہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ گزشتہ شب دوبارہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر چادر و چار دیوار کو پامال کیا اور دو بھا ئِیوں چاکر خان اور بجار کو قتل کر دیا جبکہ سا ت سالہ بچی صائمہ زخمی ہے۔

پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئِی ہے، اگر پہلے ملزمان کو گرفتار کرتی تو آج یہ واقعہ دوبارہ پیش نہ آتا۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ جب تک ملزمان گر فتار نہیں ہوتے روڈ بلا ک رکھیں گے۔