لاہور پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام، گلے پر ڈور پھرنے سے 7 سالہ بچہ زخمی

Last Updated On 24 November,2019 12:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس شہر میں پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو گئی، وحدت کالونی میں گلے پر ڈور پھرنے سے سات سال کا بچہ زخمی ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں اتوار کو بھی پتنگ بازی جاری ہے، وحدت کالونی میں سات سال کا بچہ گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، ابوبکر اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اس کے گلے میں ڈور پھر گئی۔

بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لاہور ہی میں گزشتہ ہفتے گجر پورہ کا رہائشی گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔


۔