کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Last Updated On 22 November,2019 10:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ ٹارگٹ کلر کلیم عرف چکنا دو پولیس اہکاروں سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزم پاک کالونی کے سیکٹر انچارج دلاور خان عرف شاہ جی کا قریبی ساتھی ہے۔