فیروز والا: 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزم گرفتار

Last Updated On 18 June,2019 10:48 pm

فیروز والا: (دنیا نیوز) ظلم کی ایک اور داستان، فیروز والا میں محنت کش کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزم قانون کی گرفت میں آگئے۔ ڈولفن اہلکار سمیت چار افراد پکڑے گئے۔ اے ایس آئی اختر کے بیٹے کو بھی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

فیروز والا میں حوا کی ایک اور بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ونڈالہ دیال شاہ میں ڈولفن اہلکار سمیت پانچ افراد نے محنت کش کی 15 سالہ بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروزوالہ: ڈولفن اہلکار سمیت پانچ اوباشوں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

والدین کی درخواست پر کارروائی کے بجائے ایس ایچ او رفیع اللہ نیازی پیٹی بھائیوں کو بچانے میں لگ گئے۔ ایس ایچ او کی غیر ذمہ داری کے باعث ایک ملزم فرار ہوگیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ کے نوٹس پر پولیس کو ہوش آگیا اور ڈولفن اہلکار یاسر، دو ملزمان ساجد اور جمشید کو دھر لیا گیا جبکہ تھانہ فیروز والا کے اے ایس آئی اختر کا بیٹا مبین بھی پکڑا گیا ہے۔