پشاور: محکمہ لائیو سٹاک نے 2 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا

Last Updated On 18 June,2019 12:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک نے دو ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا، کارروائی کے دوران شیرفروش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پشاورکے علاقے ہزار خوانی میں جدید موبائل لیبارٹری سے دودھ کا تجزیہ کیا گیا۔ چیکنگ کے بعد پچاس فیصد پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پردو ہزارلٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک شیر فروش کو بھی گرفتار کیا گیا، انتظامیہ کے مطابق ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔