خوشاب: معمولی تلخ کلامی پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

Last Updated On 18 June,2019 03:44 pm

خوشاب: (دنیا نیوز) خوشاب میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور چھ خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔

خوشاب کے نواحی علاقہ پانچ چک کے قریب ہیڈ کالونی میں درخت کے تنازع پر دوخاندانوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رب نواز، جہان، حبیب الرحمن اور رمضان جاں بحق جبکہ 6 خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد منتقل کر دیا گیا، تین زخمیوں کوتشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔