صادق آباد: کمسن لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام، 60 سالہ دلہا گرفتار

Last Updated On 18 June,2019 01:23 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں کمسن لڑکی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے 60 سالہ دلہا اور نکاح خواں سمیت 6 باراتی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

صادق آباد کے چک نمبر 148 کے جان محمد کو 60 سال کی عمر میں شادی کا شوق چڑ آیا، کمرے میں بند کم سن دلہن کو پتہ ہی نہیں تھا کہ زندگی بھر کا ساتھی کون ہوگا۔

تھانہ صدر پولیس اطلاع ملتے ہی پہنچی اور کمرے میں بند لڑکی کو نجات دلوائی۔ پولیس افسر کے مطابق شادی لڑکی کی مرضی کے خلاف کرائی جا رہی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔