ننکانہ صاحب: ہسپتال میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 18 June,2019 03:45 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کی وجہ سے ہسپتال میں خوف ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے دوران ڈاکٹرز اور نرسز نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع ہر پہنچ گئی۔