شکار پور: مارفانی اور قمبرانی قبائل میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Last Updated On 15 June,2019 11:15 am

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور کچے کے علاقے میں مارفانی اور قمبرانی قبائل میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کچے کےعلاقے میں ہونے والی لڑائی میں مارفانی قبیلے کے 2 افراد جگر مارفانی اور محراب مارفانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ دیرینہ دشمنی پر ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحصیل ہسپتال گڑھی یاسین منتقل کر دی ہیں۔