کراچی: اے ایس ایف کی غفلت کے بعد کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، لاکھوں کی ہیروئن برآمد

Last Updated On 14 June,2019 04:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر اے ایس ایف کی غفلت کے بعد کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کر کے لاکھوں کی ہیروئن برآمد کر لی۔

دنیا نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی غفلت کے باعث اے ایس ایف اسکینر نے مسافروں کے سامان کو کلیئر کر دیا جس کے بعد کسٹم انٹیلجنس نے بروقت کارروائی کر کے اسمگلرز گرفتار کر لیے۔

اسمگلرز پی آئی اے کی پرواز 731 سے جدہ جا رہے تھے، اسمگلرز کے قبضے سے 70 لاکھ روپے سے زائد کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔