کوئٹہ: شہباز ٹاؤن میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Last Updated On 12 June,2019 10:05 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو ا۔

پولیس کے مطابق شہباز ٹاون میں فائرنگ کے دو واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا۔ جاں بحق افراد آپس میں بھائی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت محمد صدام لیویز اہلکار سے ہوئی جبکہ اس کے بھائی کو بھی مسلح افراد نے قریب ہی گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، دونوں بھائی قلعہ عبداللہ کے رہائشی تھے۔

زخمی راہگیر اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔