بنوں: مصالحہ فیکٹری دو ہزار کلو گرام غیر معیاری مصنوعات برآمد ہونے پر سربمہر

Last Updated On 11 June,2019 12:32 pm

بنوں: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے بنوں میں کارروائی کے دوران غیر معیاری مصالحہ فیکٹری سیل کر دی، فیکٹری سے دو ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ تحویل میں لے لیا۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بنوں میں کارروائی کے دوران مصالحہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، مصالحے میں چائنہ سالٹ، چوکر اور غیر معیاری رنگ ملایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق فیکٹری سے دو ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد کرتے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔