مرادن: (دنیا نیوز) مردان پولیس نے بھاری مقدار میں آئس، چرس اور ہیروئین برآمد کر کے بین الاقوامی منشیات سمگلر گروہ کے 9 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان دیسی گھی کی آڑ میں بھاری مقدارمیں آئس بیرون ملک سمگل کر رہے تھے کہ دہر لئے گئے۔
ڈی پی او سجاد خان نے ایک ہنگامی میڈیا کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو آئس، 8 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان انہتائی چالاک تھے اور قانون کو دھوکہ دینے کے لئے منشیات کو دیسی گھی کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔
خفیہ معلومات پر تخت بھائی میں ناکہ بندی کی گئی تھی جہاںسے ایک مشکوک موٹر کار سوار کیجانب سے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی گئی۔
ڈی پی نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔