اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی.
اے این ایف حکام کے مطابق نیواسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے سات سو اٹھانوے گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے آئس ہیروئن انتہائی مہارت سے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ پشاور کا رہائشی ملزم راشد خان غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جانا چاہتا تھا۔
اے این ایف نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم راشد خان کو جیل منتقل کر دیا۔