پشاور: پنجاب میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Last Updated On 23 January,2019 05:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے پنجاب کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں کارروائی کے دوران جمرود سے پنجاب ہیروئن سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم موٹر کار کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

گاڑی سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔