راولپنڈی: شہریوں کو بھتے کی پرچیاں ملنے کا سلسلہ دوبارہ شروع

Last Updated On 25 October,2018 04:58 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ میں شہری موہن لال کو 5 کروڑ روپے بھتہ کی پرچی موصول ہوئی ہے، جس کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مدعی موہن لال کے مطابق اسے گھر کے دروازے سے پانچ کروڑ روپے بھتے کی پرچی ملی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔