لاہور: جیل روڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند

Last Updated On 26 September,2018 06:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی، سی ٹی او لاہور نے حادثات سے بچاؤ مہم بارے رپورٹ پیش کی۔ بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔ 2 دن میں مال روڈ پر 4 ہزار 7 سو 78 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 22 ہزار 2 سو 46 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے اگلے ہفتے سے جیل روڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔