ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کے عملے کا شہریوں پر تشدد

Last Updated On 30 August,2018 05:50 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کا عملہ جلاد بن گیا، ہسپتال میں آئے مریضوں کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ آئے روز میدان جنگ بنا رہتا ہے جہاں مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین گارڈز کے ہاتھوں پٹنے لگے ہیں۔ آصف اور حامد نامی نوجوان ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اپنے مریض کو لے کر آئے اور ڈاکٹر موجود نا ہونے پر جب انہوں نے بات کی تو فرمان ڈسپنسر، سیکیورٹی گارڈ فیصل، کلاش مسیح، عاطف عرف عاطی شاہ سمیت ہسپتال عملے کے متعدد افراد نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کے متعلق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اوکاڑہ کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔